ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم کی ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ٹیکس چوری اور کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت محصولات میں بہتری کے لیے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کے بعد محصولات کی وصولی میں بہتری آئےگی۔ وزیراعظم نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی اور سیمنٹ اور ٹوبیکو انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کا کام جلد مکمل کرنےکی ہدایت کی ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ اور قیمتوں میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیراطلاعات عطاتارڑ، وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک شریک ہوئے۔