ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیر پالنے کا شوق ایک اور حادثے کا باعث بن گیا

شیر پالنے کا شوق ایک اور حادثے کا باعث بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ہربنس پورہ میں ایک نودولتیے کے شیر پالنے کے شوق نے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا، غفلت برتنے پر شیر پنجرے سے باہر آگیا، جس سے بچنے کیلئے بنی نوح انسان نے اسی کی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ 

ڈیرہ چودھری علی عمران شالیمار ہاؤسنگ سکیم ہربنس پورہ میں 3 پالتو شیر رکھے گئے تھے، جن میں سے ایک شیر پنجرے سے باہر آ کر گندانالہ روڈ پر چلا گیا، اسی دوران موجود آس پاس کے لوگوں کو دیکھ کر جانور بوکھلا گیا اور ان پر حملہ شروع کر دیا، جس کے بعد ڈیرہ پر موجود سکیورٹی گارڈ نے فائرکر کے شیر کو ہلاک کر دیا ۔ 

مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔