ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج انصاف ملا ہے، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا؛ عطا تارڑ

آج انصاف ملا ہے، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا؛ عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی دہشتگردوں نے سیاست کا لبادہ اوڑھ کر دہشت گردی کی اور آج ان کو سزا ملی ہے۔

فوجی عدالتوں کی جانب سے سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کی سزاؤں کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئےعطا تارڑ نے کہا کہ سرحدوں کے محافظوں کی یادگاروں پر حملے کرکے پیغام دیا کہ منصوبہ ساز بانی پی ٹی آئی تھا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر ایسے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے ملک میں تشدد کی سیاست کا راستہ دکھایا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آج انصاف ملا ہے اس حوالے سے کوئی نہیں بچے گا اور 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، جب سارے افراد انجام تک پہنچے تو جشن منائیں گے۔