ویب ڈیسک : سرکاری ملازمین کے الاؤنسز سے متعلق سفارشات کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد خصوصی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیام جس کے مطابق خصوصی کمیٹی ملازمین کے موجودہ الاؤنسز پر نظرثانی کی تجاویزکا جائزہ لے گی، جبکہ نئے الاؤنسز سے متعلق سفارشات بھی خصوصی کمیٹی تیارکرے گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی کمیٹی کی جانب سے سفارشات وفاقی کابینہ میں پیش ہوں گی۔ وزیرخزانہ محمداورنگزیب خصوصی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن احد چیمہ کمیٹی کا حصہ ہوں گے، وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، سیکرٹری خزانہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری دفاع خصوصی کمیٹی کے ممبر ہوں گے جبکہ سیکرٹری داخلہ ڈویژن بھی خصوصی کمیٹی کے ممبرز میں شامل ہیں۔