ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دانش سکول ذہین بچوں کیلئے وزیر اعظم کا بہترین تحفہ ہے:صوبائی وزیر تعلیم

دانش سکول ذہین بچوں کیلئے وزیر اعظم کا بہترین تحفہ ہے:صوبائی وزیر تعلیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ دانش سکول ذہین بچوں کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کا بہترین تحفہ ہے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے دانش سکولز کے اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت کی۔انکا کہنا تھا کہ دانش سکول مسلم لیگ ن کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ دانش سکول ذہین بچوں کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کا بہترین تحفہ ہے۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ دانش سکول پراجیکٹ کے ناقدین یہاں کے اساتذہ کے نتائج کا دیگر سکولوں سے موازنہ کر لیں۔دانش سکولز کے اساتذہ کی محنت اور قابلیت کی مثالیں دی جا سکتی ہیں۔

طلباء کو تعلیم کیساتھ ٹیکنالوجی سے بھی روشناس کرنا ضروری ہے۔اساتذہ بچوں کو سکلز سکھانے پر توجہ دیں۔پہلی مرتبہ تمام اہم عہدوں پر قطعی میرٹ پر اساتذہ تعینات کئے گئے ہیں۔۔