فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سائنٹیفک کانفرنس کے اختتام پر گرینڈ گالا ڈنر

21 Dec, 2024 | 03:41 PM

ویب ڈیسک: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ بین الاقوامی سائنٹیفک  کانفرنس کی اختتامی تقریب اور گرینڈ گالا ڈنر کا انعقاد۔

 فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ بین الاقوامی سائنسی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں گرینڈ گالا ڈنر کا اہتمام، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل  کی سرپرستی کیا گیا،صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر شعیب شفیع اور سابقہ گورنر پنجاب، لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول نے بطور چیف گیسٹس شرکت کی۔ 

 پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ میڈم رشده لودھی، وائس چانسلر (کے ای ایم یو) پروفیسر محمود ایاز، اور سابق وائس چانسلر (ایف جے ایم یو) پروفیسر عامر زمان خان نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی،فاطمہ جناح میڈیکل کالج المنائی ایسوسی ایشن برطانیہ سے ڈاکٹر وردہ شفیع، کنگ ایڈورڈ میڈکل کالج المنائی ایسوسی ایشن برطانیہ سے ڈاکٹر تابندہ دوگل، سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر کامران خالد خواجہ، سابق پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، سابق وائس چانسلرز پروفیسر شمسہ ہمایوں، پروفیسر شیریں خاور، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر اصغر نقی، پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر زہرہ خانم، پروفیسر منزہ اقبال، پروفیسر فرّخ کمال،  پروفیسر عبدالمجید چوہدری، پروفیسر آفتاب چوہدری، پروفیسر اختر سہیل چغتائی، پروفیسر طیب عباس، پروفیسر راشد محمود، پروفیسر اسماء آفتاب، پروفیسر طاہرہ مرتضیٰ چیمہ، طبی تعلیمی اداروں کے سربراہان، پرنسپلز اور پروفیسرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ 

 یونیورسٹی کی جانب سے پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن پروفیسر بلقیس شبّیر، ڈینز پروفیسر عالیہ زاہد، پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا، پروفیسر شمیلا اعجاز منیر، ڈاکٹر تسکین زہرہ اور فیکلٹی ممبران نے بطور ممبرز آرگنائزنگ کمیٹی خدمات سر انجام دیں۔،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے چیف گیسٹس سمیت تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اُنھوں نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی المنائی ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ المنائی ایسوسی ایشنز بیرون ملک میں پاکستانی سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں۔ 

 پروفیسر شعیب شفیع نے سی پی ایس پی کی پاکستان میں معیاری اعلیٰ طبی تعلیم میں تعلیمی کامیابیوں اور عالمی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنھوں نے پروفیسر خالد مسعود گوندل کو گائنی کی 4 سب اسپشیلٹیز کی منظوری پر مبارک باد پیش کی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات میں بہتری ہو رہی ہے۔ ہمارے ریذیڈنٹس مختلف ممالک انگلینڈ، آئرلینڈ نیپال سمیت مختلف ممالک میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ سی پی ایس پی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانووکیشن کا اہتمام خوش آئند ہے،لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول کا کہنا تھا کہ پروفیسر خالد مسعود گوندل بہترین شخصیت کی مالک ہیں۔ اُنھوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے موضوع پر  شاندار بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رہ کر مادر ملت کی خدمت کریں اور غریب مریضوں کے لیے بہترین علاج کی فراہمی کو یقینی بنائیں،پروفیسر عامر زمان خان کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی متحرک قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،پروفیسر محمود ایاز نے المنائی ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے سالانہ بین الاقوامی سائنسی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور انکی ٹیم کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی۔

 معروف شاعر زاہد فخری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے مخصوص شاعرانہ انداز سے شرکاء کو محظوظ کیا،تقریب کے اختتام پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اور معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

مزیدخبریں