یو اے ای میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک

21 Dec, 2024 | 03:37 PM

ویب ڈیسک : حکومت پاکستان کی جانب سے یو اے ای میں (مختلف جرائم کے الزامات میں) قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیئے گئے ۔

 وزارت داخلہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم کے الزامات میں قید ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد یو اے ای میں منشیات کے جرائم میں ملوث 2 ہزار 470 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیئے گئے، اس کے علاوہ فراڈ، دھوکا دہی اور جنسی ہراسانی میں ملوث 100 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کئے گئے ہیں جبکہ چوری کے جرائم میں یو اے ای میں قید 704 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کئے گئے۔

 وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ قتل اور راہزنی میں ملوث 216 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جاچکے ہیں، غیر قانونی طور پر یو اے ای میں رہائش پذیر 375 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کئے گئے ہیں۔ 

یو اے ای حکام کی جانب سے حکومت پاکستان کو جرائم کی تفصیلات فراہم کی گئی تھیں، جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے قانون کے مطابق کارروائی کی۔ 

مزیدخبریں