ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن نے ویب سائٹ لانچ کر دی

21 Dec, 2024 | 03:17 PM

وسیم احمد:ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنی نئی ویب سائٹ کا کامیاب آغاز کر دیا ہے، جس کے ذریعے ایسوسی ایشن کی تمام کلبز کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

اس ویب سائٹ پر ایسٹ زون کے ایک ہزار سے زائد کھلاڑیوں کا ڈیٹا اور کلب کی تفصیلات اپ لوڈ کی جائیں گی۔

لانچنگ تقریب میں لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم، ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر بلال مقیت، صدر نارتھ زون اعجاز بٹ، ویسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوشاد، اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ، معروف کرکٹ شخصیات جیسے عامر الیاس بٹ، وقار المنیر، عرفان منور، اعجاز شاہ، عابد حسین، شاہد حامد بٹ، ملک اسلم ڈوگر، حبیب الحسن شاہ، اظہر زیدی، نصیر شہزاد، وقار ملک، صہیب ایوبی، کاشف زیدی، جاوید امین، غلام عباس، رانا مسعود، محمد خورشید، محمد منیر، اصغر علی ناز، عابد ذوالفقار، کامل شاہ، سہیل علی، احمد دین اور منور جاوید نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔


 
 
 
 
 

مزیدخبریں