سٹی 42 : سی سی پی نے ڈیری ایسوسی ایشنز پر دودھ کی قیمتوں میں ملی بھگت پر جرمانے عائد کر دیے ۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پر 10 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ ڈیری فارمر ایسوسی ایشن کراچی اور کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ تینوں ایسوسی ایشنز کراچی و گردونواح میں دودھ کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھائیں۔ویڈیو شواہد کے مطابق ایسوسی ایشنز نے ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو مرضی کے نرخ لاگو کرنے پر مجبور کیا، ایسوسی ایشنز نے دودھ کی ترسیل پر دباؤ ڈالنے کے لئے دودھ ذخیرہ کیا، آئس فیکٹریوں میں دودھ ذخیرہ کر کے اندرون سندھ مہنگے داموں بیچا گیا ۔
تازہ دودھ کی مارکیٹ میں بگاڑ اور صارفین پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈالنے پر سی سی پی کی جانب سے سخت نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔