ویب ڈیسک:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 23 دسمبر سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ ہے، اسموگ اور آلودگی بڑھنے سے فضا دھندلی ہوگئی ہے البتہ 23 دسمبر پیر کو بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
بارش سے آلودگی و دھند اور خشک موسم کے سلسلے میں کمی واقع ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی اور مغربی علاقوں میں شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے رات کے اوقات میں پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علا قوں میں دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔