وسیم احمد: چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے دبئی کو نیوٹرل وینیو کے طور پر منتخب کرنے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز دبئی کو نیوٹرل وینیو بنانے پر متفق ہو چکے ہیں اور دبئی کے حوالے سے جلد حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی جلد متوقع ہے جس میں دبئی کو نیوٹرل وینیو کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ اس سے قبل کولمبو کو بھی نیوٹرل وینیو کے طور پر سنجیدگی سے زیر غور لایا گیا تھا تاہم اب دبئی کی جانب سے فیصلہ ہونے کی توقع ہے۔
شیڈول کا اعلان نیوٹرل وینیو کے حتمی انتخاب کے بعد ہی ممکن ہو سکا تھا۔