محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ؛ شہریوں کی شکایت پر ایجنٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

21 Dec, 2024 | 02:00 PM

ویب ڈیسک: وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس شہریوں کی جانب سے ایجنٹ مافیا کی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو  کریک ڈاؤن شروع کرنے کا حکم دیدیا ۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا اور وہاں جاری عمل کی نگرانی کی۔ وزیرداخلہ نے شہریوں سے ملاقات کی اور پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے میں دریافت کیا، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ نے اس موقع پر بتایا کہ 24 گھنٹے کھلے رہنے والے پاسپورٹ آفس کی وجہ سے بے پناہ رش ختم ہو گیا ہے اور شہریوں کو طویل انتظار کی زحمت سے نجات مل گئی ہے۔ وزیرداخلہ نے مختلف کاؤنٹرز پر جا کر شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔

وزیرداخلہ نے کچھ شہریوں کی جانب سے ایجنٹ مافیا کی شکایات کا فوری نوٹس لیا اور ایف آئی اے کو آج ہی سے کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور ان کی شکایات کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جا رہا ہے اور شہریوں کا اعتماد میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔

مزیدخبریں