سانحہ 9 مئی پرامریکہ اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوناچاہئے تھا:خواجہ آصف

21 Dec, 2024 | 01:13 PM

سٹی42:وزیر دفاع خواجہ آصف نےسانحہ 9 مئی کے ملزمان کو سزا دینے کے فیصلے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا سانحہ 9 مئی پرامریکہ اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوناچاہئے تھا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹ کرتے کہا ’ 9 مئی مقدمات کے مقدمات میں تاخیر نے ملزموں اور سہولتکاروں کے حوصلے بڑھاۓ،ٹویٹ میں کہا، 9مئی کے تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا، سانحہ 9 مئی کو شہدا اور غازیوں کی توہین کرنیوالوں کو ہییرو بنا یا گیا،9 مئی کے منصوبہ سازوں کی گرفت تک سزاؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزیدخبریں