اسویٰ فاطمہ: راشد لطیف میڈیکل کمپلیکس میں 2024 کا کنووکیشن شاندار انداز میں منعقد کیا گیا جس میں 500 سے زائد طلباء و طالبات کو میڈلز، ڈگریوں اور اسناد سے نوازا گیا۔
تقریب میں راشد لطیف کے گروپ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان نے خصوصی شرکت کی۔
کنووکیشن کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر فرخ نوید نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ زلیخا خان، ڈین پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں، ڈین پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ نیازی اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر عطیہ الرحمان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس، فیکلٹی ممبران، طلبا و طالبات اور ان کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے تعلیمی معیار اور کامیابیوں کو سراہا گیا، اور فارغ التحصیل طلباء کو ان کی محنت کے بدلے اعزازات سے نوازا گیا۔