جنید ریاض: یونیسف کے تعاون سے ابتدائی تعلیم کے رومز میں پڑھانے والے اساتذہ کو تربیت دینے کے لئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
23 سے 27 دسمبر تک 200 ماسٹر ٹرینرز کو لاہور میں تربیت دی جائے گی، تاکہ وہ نئے ای سی ای رومز کے اساتذہ کو مختلف اضلاع میں موثر تدریسی طریقوں سے آگاہ کر سکیں۔
قائد اکیڈمی وحدت کالونی میں 120 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ 80 ماسٹر ٹرینرز کو قائد اکیڈمی کوٹ لکھپت میں تربیت دی جائے گی۔ یہ تربیتی پروگرام اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں اور ای سی ای رومز کی تدریس میں مہارت فراہم کرے گا۔
قائد اکیڈمی نے تمام اضلاع کے منتخب اساتذہ کو اس تربیتی پروگرام میں شرکت کے لئے آگاہ کر دیا ہے۔