ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملے میں ملوث  متعدد ملزمان کو 10سال قید بامشقت

جناح ہاؤس حملے میں ملوث  متعدد ملزمان کو 10سال قید بامشقت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جناح ہاؤس حملے میں ملوث افراد کو عدالت نے مختلف سزائیں سنائی ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق حملے میں ملوث متعدد ملزمان کو قید بامشقت کی سزائیں دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جان محمد خان ولد طور خان، محمد عمران محبوب ولد محبوب احمد، عبدالہادی ولد عبدالقیوم، علی شان ولد نور محمد اور داؤد خان ولد شاد خان کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

اسی طرح فہیم حیدر ولد فاروق حیدر اور محمد حاشر خان ولد طاہر بشیر کو 6 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی، جب کہ محمد عاشق خان ولد نصیب خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

مزید برآں محمد بلاول ولد منظور حسین کو 2 سال قید بامشقت اور علی افتخار ولد افتخار احمد کو 10 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید کو بھی جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے پر 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔