ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے پرشوبز چھوڑنے کےاعلان کے بعد ایک بارپھرمنظرعام پرآگئیں۔
انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں مناہل ملک نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید ہے آپ اچھے ہوں گے، بہت لوگوں سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن سب نے بس میری غلطیوں کو دیکھا، یہ نہیں دیکھا کہ میں کیسی انسان ہوں۔
مناہل ملک نے لکھا کہ خیرمیری وجہ سے میرے مداح بہت ڈسٹرب تھے کہ مناہل تم کوواپس آنا ہوگا اورمیری فیملی بھی چاہتی تھی کہ مجھے واپس آنا چاہیے، یہ دُنیا کسی کو جینے نہیں دے گی۔
مناہل ملک نے مزید لکھا کہ بس شریف وہ ہیں جن کے گناہ چھپے ہوئے ہیں، مجھے اس کی کوئی پروا نہیں کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچ رہا ہے، مجھے بہت لوگ باتیں کریں گے لیکن اب میں وہ مناہل ہوں جو بہت مضبوط ہے، اس کو کسی کی باتوں سے اب فرق نہیں پڑتا۔
اس سے قبل مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مناہل ملک نے اپنے ایک جذباتی پیغام میں کہا تھا کہ اپنے مداحوں سے معافی مانگتی ہوں، میں لوگوں کے رویوں سے تنگ آچکی ہوں اور اندر سے مر چکی ہوں۔