مسافر بسوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

21 Dec, 2024 | 12:22 PM

ویب ڈیسک: شورکوٹ عبدالحکیم موٹروے پر دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عبدالحکیم موٹروے پر 2 مسافر بسیں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں 30 سالہ بس ہوسٹس آمنہ اور 28 سالہ سکندر شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال شور کوٹ منتقل کردیا گیا ہے، حادثہ بس کے باقابو ہو کر دوسری بس سے ٹکرانے کے باعث ہوا۔

مزیدخبریں