ویب ڈیسک:انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے خفیہ ایموجی فیچر متعارف کرا دیا جو صارفین کو صرف 15 دن تک دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ایک محدود وقت کے لیے ایموجی بٹن سے ری ایکٹ کرنے سے ایک خاص اینیمیشن سامنے آئے گی۔ اس اپ گریڈ کا مقصد سالِ نو کو واٹس ایپ پر منانے کے لیے صارفین کی مدد کرنا اور گفتگو میں گرمجوشی لانا ہے۔
کمپنی نے پانچ ایسے ایموجی متعارف کرائے جو 20 دسمبر سے 3 جنوری تک خاص اینیمیشن پیش کر سکیں گے۔ اگر صارفین ان میں سے کوئی بھی ایک ری ایکشن کے لیے استعمال کریں گے تو ایک اینیمیشن ظاہر ہوگی، صارفین کی طرف سے واٹس ایپ کے نئے فیچر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔