ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکیہ لہری شاہ اچھرہ میں بجلی کی تاروں کےجال عوام کے لئے وبالِ جان بن گئے

تکیہ لہری شاہ اچھرہ میں بجلی کی تاروں کےجال عوام کے لئے وبالِ جان بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم :تکیہ لہری شاہ اچھرہ میں بجلی کی تاروں کےجال عوام کے لئے وبالِ جان بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلیوں میں تاریں الیکٹرک پولز کے ساتھ لٹک رہی ہیں،بجلی کے میٹر بھی بغیر احتیاط کے لٹک رہے ہیں،تاروں کے جال کسی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
  شہری کا کہنا ہے کہ   2مرتبہ بجلی کی تاروں کی وجہ سے حادثہ پیش آچکا ہے۔

 علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ شکایت کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لے رہی،علاقہ مکینوں  نےمسئلہ حل کرنے کا مطالبہ  کر دیا۔