پنجاب حکومت کا ایک اور قابل تحسین کام

21 Dec, 2024 | 12:11 PM

قیصرکھوکھر: سکول مینجمنٹ کونسل کو4 لاکھ سے بڑھا کر25 لاکھ خرچ کرنے کا اختیاردیدیاگیا،محکمہ سکولز اب عام نوعیت کے کام کروانے کیلئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا محتاج نہیں رہا۔
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو جو کمرہ 50 لاکھ میں بنا کر دیتا تھا، محکمہ سکولز 15 لاکھ میں بنوائے گا،دو باتھ روم محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ساڑھے 11 لاکھ میں بناتا تھا، محکمہ سکول 4لاکھ میں تعمیرکریگا،محکمہ سکولز کی سی ای او ایجوکیشن کو ضلع کی 5 یوسیزکے سکولوں پر فوکس کرنے کی ہدایت۔
5یونین کونسلز میں آؤٹ آف سکول بچوں کو واپس لانے کا بھی ہدف دیدیا گیا،سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ فیصلے سے 50 فیصد بچے بھی واپس ہو جائیں تو بہتری ہوگی۔

مزیدخبریں