ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سکلزڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترویج کیلئےبڑا اقدام

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سکلزڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترویج کیلئےبڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی و متعلقہ اداروں کی پروگریس ڈویلپمنٹ کیلئےٹاسک فورس بنانےکافیصلہ،وزیر اعلیٰ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس 8 پروفیشنلز ممبرز پر مشتمل ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق رکن پنجاب اسمبلی عدنان افضل چٹھہ ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر،چیئرمین ٹیوٹا ٹاسک فورس کے کنونیئرمقرر،سکلز ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس میں سیکرٹری صنعت و تجارت بطورممبرشامل،سیکرٹری اوقاف پنجاب ،چیئرمین پنجاب ووکیشنل کونسل بطور ممبرشامل،ڈی جی پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،سی ای او پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز کمپنی بھی شامل ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو ٹاسک فورس نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کی گئی، ٹاسک فورس کو لوجسٹک سپورٹ ٹیوٹا کی ذمہ داری ہوگی۔