ویب ڈیسک: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے میچ کل (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کھیلنے کے لئے جوہانسبرگ پہنچ گئی ہے۔
پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کرنے کی پوری تیاری ہے جبکہ پروٹیز بھی آخری میچ جیتنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم آج جوہانسبرگ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، تیسرے میچ سے قبل جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر بارٹمین گھٹنے کی انجری کے باعث سکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان کو تینوں میچ کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، میچ کل 22 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے کھیلا جائے گا۔