ابو بکر ارشد: اچھرہ پیر غازی روڈ تا بابا اعظم چوک تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اہل علاقہ کو مشکلات کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلیوں کے مسائل کے باعث اہل علاقہ پریشان ہیں،گلیوں میں گہرے کھڈے ہونے سے گاڑیاں ،موٹر سائیکلوں کو نقصان ہونے لگا۔ْ
علاقہ مکین کا کہنا کہ آئے روز گا ڑیوں کے ٹائر خراب ہونے سمیت مکینیکل مسائل نکل آتے ہیں،مکینوں اور مقامی تاجر برادری نے سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کر دیا ۔