حسن علی:وسطی پنجاب تنظیم نے برسی کیلئے فنڈ ریزنگ کا آغاز کر دیا ،جیالوں کی تواضع اور سفری اخراجات کیلئے 27 لاکھ روپے مختص کر دیئے۔
سفر بینظیر ٹرین کو پارٹی پرچموں ،بینرز اور سٹکرز سے سجایا جائےگا،تمام ڈویژنل رہنماؤں کو فنڈز کل تک جمع کروانے کی ہدایت ،،وسطی پنجاب سے جیالے قافلوں کی صورت میں نوڈیرو روانہ ہونگے۔
لاہور سے خصوصی ٹرین بھی 26 نومبر کو روانہ ہوں گی۔
قافلوں و سپیشل ٹرین کی صورت میں جانیوالےجیالوں کی منگل تک لسٹ فائنل کی جائیگی۔