ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خاتون پولیو ورکر کے سامنے بے لباس ہو کر انہیں ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
خاتون پولیو ورکر کی مدعیت میں تھانہ سرجانی ٹاؤن میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،متاثرہ خاتون پولیو ورکر نے مقدمے میں مؤقف اپنایا ہے کہ 18 دسمبر کی دوپہر کے ڈی اے فلیٹس میں پولیو کے قطرے پلانے گئی تھی۔
خاتون پولیو ورکر کے مطابق اس دوران فلیٹ میں ایک شخص بغیر کپڑوں کے سامنے آیا جس پر میں فوری طور پر نیچے اتر گئی۔
مدعی پولیو ورکر کے مطابق اپنے محکمے کے انچارج کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا اور پھر مقدمہ درج کرایا ہے،پولیس کا کہنا ہے ملزم فائق کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش جاری ہے۔