ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو رات گئے تک جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا۔ اجلاس کے بعد تحریک انصاف کور کمیٹی کی اندرونی کہانی کھل کر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا جو بھی مذاکرات کے لیے آئے ہم تیار ہیں، ہم محسن نقوی کے ساتھ بھی مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام کور کمیٹی ممبران تک پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کیلئے کسی بھی جج کا نام نہ دینے پر اتفاق ہوگیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے ٹی او آرز طے کئے جائیں گے۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں فواد چوہدری پر سخت تنقید بھی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری بانی پی ٹی آئی کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے فواد چوہدری کی ایک منٹ کی ملاقات ہوتی ہے، فواد چوہدری ہم پر اپنی رائے مسلط نہ کریں۔