9 مئی کیسز: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ملتوی

21 Dec, 2024 | 11:37 AM

جمال الدین: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے حوالے سے درج مقدمات میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

 اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل  نے  یاسمین راشد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی کی گئی ہے۔

   یاسمین راشد نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں