جمال لدین: محمد خان بھٹی کیخلاف جبری رخصت پر ہوتے ہوئے سیشن الاؤنس کی وصولی کا مقدمہ،سابق سیکرٹری کو آرڈینیشن پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر عدالت پیش ہوئے۔
ملزم رائے ممتاز حسین بابر مقدمے میں کافی عرصہ تک اشتہاری رہا،ملزم نےخود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیا،ملزم رائے ممتاز حسین بابر نے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی استدعا کی۔
ملزم نے 10،10لاکھ مالیت کے 2ضمانتی مچلکے جمع کرا دئیے،عدالت نے ملزم کی ضمانت بحال اور وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے،اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد فیصل احمد نے سماعت کی۔
محمد خان بھٹی کیخلاف جبری رخصت پر ہوتے ہوئے سیشن الاؤنس کی وصولی کا مقدمہ
21 Dec, 2024 | 11:36 AM