یورپی یونین نے مزید تیل، گیس نہ خریدا تو ٹیرف لگا دینگے: ٹرمپ

21 Dec, 2024 | 11:35 AM

ویب ڈیسک:  عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل ہی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو دھمکی دے دی کہ اگر وہ امریکا سے مزید تیل اور گیس خریدنے کا سلسلہ جاری نہیں رکھتے تو ان پر ٹیرف عائد کر دیے جائیں گے۔

 ٹرمپ نے کہا کہ امریکی تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے  یورپی یونین کو امریکا سے تیل اور گیس خریدنا ضروری ہوگا۔

اس پر یورپی یونین کا ردعمل بھی سامنے آیا جہاں یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ ٹیرف کے معاملے پر بات چیت کرنے کیلئے  تیار ہیں۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد، اور چین پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ان کا یہ موقف عالمی تجارت میں امریکا کے خسارے کو کم کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔
 

مزیدخبریں