عرفان ملک: کرسمس اور نیو ایئر کی تعطیلات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے لاہور پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
پولیس نے منچلے، ون ویلرز، ہوائی فائرنگ کرنے والوں، آتشبازی کرنے والوں اور منشیات فروشوں کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ وہ کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں سے باز آئیں۔
آج سے شہر بھر میں فلیگ مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلا فلیگ مارچ آج شام 4 بجے صدر ڈویژن میں ہوگا۔ 23 دسمبر کو فلیگ مارچ کا اہتمام سٹی، سول لائن، کینٹ، ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن میں بھی کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب نے فلیگ مارچ کے انتظامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ فلیگ مارچ حالیہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر شہریوں کو اطمینان فراہم کرنے اور قانون کی بالادستی کو اجاگر کرنے کے لیے ضروری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و سکون کو برقرار رکھنا اور پولیس کی موجودگی کو نمایاں کرنا ہے۔