غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ, پی ٹی آئی ایم این اے کا واپڈا آفس پر دھاوا

21 Dec, 2024 | 11:18 AM

فرحت شاہ: نوشہرہ میں  ایم این اے ذوالفقار خان نے غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے واپڈا کے دفتر پر حملہ کیا اور واپڈا کے ملازمین کے ساتھ نازیبا بدتمیزی کی۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے سرکاری رجسٹر اور دیگر کاغذات پھاڑ دیے۔

مظاہرین نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس دوران واپڈا کے اہلکاروں کو شدید گالیاں دی گئیں اور دفاتر میں موجود اہم کاغذات کو نقصان پہنچایا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے اس غیر اعلانیہ سلسلے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔


 
 
 
 
 

مزیدخبریں