ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو بڑا اضافہ

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوکنگ آئل اور برانڈڈ گھی کی قیمتوں  اضافہ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کوکنگ آئل اور برانڈڈ گھی کی قیمت میں 80 روپے  اضافے سے قیمت 570 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کچھ بڑے برانڈز کی قیمتوں میں یہ اضافہ 100 روپے تک ہوا ہے، قیمتوں کے بارے میں چیئرمین پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے کہا کہ پام آئل کی قیمتیں جو عالمی مارکیٹ میں بڑھ کر ایک ہزار 285 ڈالر فی ٹن ہوگئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد میں قیمتیں ایک ہزار 185 ڈالر تک آگئیں جس سے اوپن مارکیٹ میں پام آئل کی قیمت 19 ہزار روپے سے کم ہو کر 16 ہزار 500 روپے فی من رہ گئی۔

اس کے نتیجے میں گھی اور کوکنگ آ ئل کی جو قیمتیں 80 روپے بڑھی تھیں ان میں 40 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ برانڈڈ آئٹمز اپنی پرنٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ نیٹ ورکس کی وجہ سے قیمتوں کے اتار چڑھا ؤ کو ایڈجسٹ کرنے میں وقت لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی آہستہ آہستہ کم ہوں گی۔