عمران یونس:5سالہ انڈرگریجویٹ ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں داخلےکامعاملہ،5سالہ انڈرگریجویٹ ایل ایل بی ڈگری پروگرام میں داخلہ کیلئےایچ ای سی کاداخلہ ٹیسٹ لازمی۔
سرکاری اور پرائیویٹ دونوں قسم کے اداروں میں داخلہ کیلئے ٹیسٹ لازمی ہے،ایچ ای سی پاکستان نے طلباکی سہولت کیلئے ٹیسٹ پیٹرن اور سلیبس جاری کر دیا۔
امتحان کی تاریخ لاء ایڈمیشن ٹیسٹ 12 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا،ناگزیر حالات کی وجہ سے ٹیسٹ کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی بارے مطلع کیا جائے گا۔
درخواست دہندگان ایچ ای سی آن لائن رجسٹریشن کے عمل کے ذریعے رجسٹر ہوں گے،رول نمبر سلپ ٹیسٹ کی تاریخ سے ایک ہفتہ قبل جاری ہوگی،آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2024 ہے۔