میرا پیارا ٹیم کی ایک اور کامیابی، 23 دن سے لاپتہ  بچی کو اپنوں سے ملا دیا

21 Dec, 2024 | 10:56 AM

علی ساحی:   "میرا پیارا ٹیم" نے 23 دن سے لاپتہ بچی کو والدین سے ملا دیا۔ جوہر ٹاؤن سے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی میں ایک کال موصول ہوئی جس میں ایک 12 سالہ لاوارث لڑکی کے بارے میں اطلاع دی گئی جو اپنے آپ کو مومنہ بتاتی ہے۔ 

ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا اور بچی کو حفاظتی تحویل میں لیا۔ سیف سٹی ٹیم نے سوشل میڈیا پر بچی کے ورثاء کی تلاش کے لیے مہم کا آغاز کیا۔

پولیس نے بچی کو ایدھی ہوم منتقل کر دیا، اور اس کے بعد سیف سٹی "میرا پیارا ٹیم" نے فوری طور پر بچی کے والد سے رابطہ کیا اور انہیں لاہور بلوایا۔ بچی کا ایدھی سنٹر میں والد سے رابطہ کروا دیا گیا اور بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، بچی کو اس کی والدین کے حوالے کرنے کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا، اور یہ "میرا پیارا ٹیم" کی بہترین کاوشوں کا نتیجہ تھا۔ 

مزیدخبریں