جنید ریاض:پنجاب حکومت کا سکولوں میں طلباو اساتذہ کےڈیٹاکی درستگی کیلئےخصوصی مہم کا آغاز،غلط تسلی بخش ڈیٹاپالیسی سازی کےعمل میں رکاوٹ بننے لگا۔
پنجاب حکومت کاسکول انفارمیشن سسٹم میں موجودخامیوں کوفوری دورکرنےکاحکم، سکولوں کےڈیٹاکی درستگی کویقینی بنانےکیلئےتعلیمی افسران کونئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ہیڈٹیچرز کی جانب سےرپورٹ کیےگئےڈیٹامیں متعددخامیاں پائی گئی ہیں،طلباکی انرولمنٹ اورحاضری میں بڑافرق موجود ہے، سکولوں میں اساتذہ کی دستیابی کی معلومات غیرتسلی بخش ہیں۔آئی ٹی و سائنس لیبز، بجلی ودیگربنیادی سہولیات بارےڈیٹادرست نہیں۔
تمام فیصلے سکول انفارمیشن سسٹم کےڈیٹاکی بنیادپرکیےجاتےہیں،تمام سکولوں میں ڈیٹاکی درستگی کی بنیادی ذمہ داری ہیڈٹیچرکےسپردکردی گئی۔
ڈی ڈی ای اوز ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں ڈیٹا کی درستگی کریں گے،چیف ایگزیکٹوافسران وڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کوکم ازکم10فیصدسکولوں کادورہ کرنیکی ہدایت،حکومت نے تمام افسران کو 31 دسمبر تک ڈیٹا کی درستگی مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔