سٹی42:معروف کلاسیکل گلوکارہ بلقیس خانم کافی عرصے سے علیل تھیں ان کا کراچی میں انتقال ہوا تھا، انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند اور کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں جیسے شہرہ آفاق گیت پہچان بنے،آخری عمر گمنامی میں بسر کی، کراچی میں تدفین ہوئی۔
بلقیس خان کے سوگواروں میں دو صاحبزادے ہیں جبکہ ان کے بھائی محسن رضا بھی معروف گلوکار ہیں،گلوکارہ بلقیس خانم 21 دسمبر 2022ء کو انتقال کرگئی تھیں،بلقیس خانم سِتار نواز استاد رئیس خان کی اہلیہ تھیں۔ لیجنڈری ستار نواز استاد رئیس خان 77 سال کی عمر 2017ء میں وفات پاگئے تھے۔
بلقیس خانم ’میلے سجنا دی‘ (1972) اور ’نئی زندگی: نیا جیون‘ (1968) میں اپنے کام کے لیے مشہور تھیں،مرحومہ کے مقبول گانوں میں ’انوکھا لاڈلا ’ ’مت سمجھو ہم نے بھلا دیا‘ اور ’کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں‘ شامل ہیں۔