سٹی42: ملک میں چاول کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا، پاکستان چاول برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں چاول کی مجموعی پیداوار 483 ملین ٹن ہے، پاکستان میں پیداوار 6 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔
جس کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں چاول پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں 14ویں اور برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : برائلر مرغی کا گوشت مزید مہنگا ، فی کلو کتنے کی ہو گیا؟
ماہرین زراعت کا کہنا تھا کہ دنیا کے چاول درآمدکنندگان بڑے ممالک میں نائیجیریا، ایران، چین، فلپائن اور انڈونیشیا جبکہ چاول برآمد کرنے والے ممالک میں بھارت، ویت نام، تھائی لینڈ، پاکستان، برازیل اور یوراگوئے شامل ہیں نیز 6 ملین ٹن پاکستانی چاول میں سے دنیا بھر کے مختلف ممالک کو برآمد کئے جانے والے چاول کی مقدار پونی4 ملین ٹن ہے۔
انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں کپاس کے بعد چاول دوسری بڑی نقد آور فصل ہے جو کل کاشتہ رقبہ کی11فیصد پر کاشت کی جاتی ہے جس سے سالانہ اربوں روپے کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔