علی ساہی: وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ویژن قوانین کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہے، پنجاب سمیت تمام صوبوں میں لائسنس کی افادیت سمیت قوانین کی پاسداری مہم کاآغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک صوبہ بھرمیں ٹریفک قوانین کی پاسداری اورمحفوظ پنجاب کیلئےکوشاں ہیں،شاہراہوں پرہیلمٹ، سیٹ بیلٹ،کی پاسداری ولائسنس کی افادیت بارےخصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا،ٹریفک سٹاف خصوصی مہم کے بارے میں روڈیوزرزکوہیلمٹ،سیٹ بیلٹ ودیگرقوانین کی پابندی کروائیں گے۔
مرزا فاران بیگ نے بتایا کہ روڈ یوزرز میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کرنے کے ساتھ پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کیا جائے گا، ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر 10 لاکھ 40 ہزار سے زائد چالان ہو چکے ۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ایجوکیشن یونٹ صوبہ بھر میں روڈ سیفٹی مہم کو مزید کامیاب بنائیں۔