ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ 9مئی؛ محمودقریشی کی ضمانت پرسماعت4جنوری تک ملتوی

سانحہ 9مئی؛ محمودقریشی کی ضمانت پرسماعت4جنوری تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: سانحہ 9مئی تھانہ شادمان نذرآتش کیس،عدالت نےشاہ محمودقریشی کی ضمانت پرسماعت4جنوری تک ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی رہنماشاہ محمودقریشی کی بعداز گرفتاری ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کےجج منظرعلی گل آج رخصت پر تھے,انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے سماعت ملتوی کی.
عدالت نے آئندہ سماعت پر شاہ محمود قریشی کے وکیل سے ضمانت پر دلائل طلب کرلیے,شاہ محمود قریشی نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں جیل سے ضمانت دائر کر رکھی ہے,مقدمہ میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں.
عدالت نےشاہ محمودقریشی کی ضمانت پرسماعت4جنوری تک ملتوی کر دی.