ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ:اسرائیلی بربریت جاری، مزید 77 فلسطینی شہید،متعدد زخمی

غزہ:اسرائیلی بربریت جاری، مزید 77 فلسطینی شہید،متعدد زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا، صیہونی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 77 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غزہ میں دو سکولوں پر اسرائیلی بمباری سے15 فلسطینی شہیدہوئے، 7اکتوبر2023ء سے شہید فلسطینیوں کی تعداد45 ہزار 206تک پہنچ گئی۔

سربراہ اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی برائے فلسطین فلپ لازارینی نے کہا کہ انروا فلسطینی عوام کی امداد جاری رکھے گی، غزہ کے معاملے پر دنیا دورائے پر کھڑی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی سے متعلق سوال کا جواب دینا ہوگا، قابض طاقت اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں قتل عام کا ذمہ دار ہے۔