یکم جنوری2025 کریک ڈاؤن، گاڑی مالکان کے لئے بری خبر

21 Dec, 2024 | 09:09 AM

فاران یامین:آج سے31دسمبرتک ڈرائیونگ لائسنس کی خصوصی آگاہی مہم شروع، یکم جنوری2025سےبغیرلائسنس گاڑی چلانےپربڑےپیمانےپرکریک ڈاؤن ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق ایجوکیشن ٹیم چوک چوراہوں، کالجز، یونیورسٹیز، سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں لیکچرزدیگی، سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ بغیرلائسنس،18 سال سےکم عمراورلرنرپرمٹ پرگاڑی چلانےکی ہرگزاجازت نہیں، موٹرسائیکلسٹ فوری لرنرولائسنس کی سہولت سےفائدہ اٹھائیں اورلائسنس بنوائیں۔
صرف لاہورمیں رواں سال 11 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سہولیات فراہم کی گئیں،شہریوں کی سہولت و آسانی کےپیش نظرآن لائن لرنر، رینول، ڈوپلیکٹ لائسنس کی سہولت فراہم کی گئی۔
شہری اب گھربیٹھےانٹرنیشنل لائسنس کی بھی تجدیدکرواسکتےہیں،روڈاورسائن ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کو42دن کی بجائے15دن بعدری ٹیسٹ کی سہولت دی گئی۔
بغیرلائسنس ڈرائیونگ پر 6لاکھ45ہزارسےچالان ٹکٹس جاری کئےگئے، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے،شہری ذمہ داری کامظاہرہ کریں اور آج ہی اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔

مزیدخبریں