وقاص احمد : پاکستان فلم انڈسٹری کی ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا جی کو نئی مصیبت نے گھیرلیا۔
ڈیفنس میں اداکارہ میرا کا ڈرائیور گھر سے ڈائمنڈ کا نیکلس اور ایک کروڑ کی قیمتی گھڑی لے اڑا۔
ڈیفنس اے پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میرا کے ڈرائیور قاسم نے گھر سے 80 لاکھ کے ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی۔ ملزم کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہےہیں۔
اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ چوری کی گئی گھڑی میں بھی ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری کی واردات کے وقت میں گھر پر موجود نہیں تھی،شاپنگ کیلئے گئی تھی۔