بلاول بھٹو زرداری کا لاہور سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

21 Dec, 2023 | 10:07 PM

حسن علی : پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے لئے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے گئے۔ ترجمان پیپلز پارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلائی جائے گی۔ 

این اے 128 کے ساتھ پی پی 170 سے حافظ غلام محی الدین اور پی پی 169 سے میان مصباح الرحمن نے کاغذات نامزدگی وصول کئیے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی طرف سے این اے 128  سے خواجہ احمد حسان اور حافظ نعمان نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں۔ 

مزیدخبریں