انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

21 Dec, 2023 | 09:10 PM

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں  ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 79 پیسے پر بند ہوا.

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر  25 پیسے کی سستا ہوکر 284 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ یورو 1 روپے کمی سے 309 روپے ، پاؤنڈ ڈیڑھ روپے کمی سے 358 روپے 50 پیسے کا ہوگیا، جبکہ اماراتی درہم 40 پیسے سستا ہوکر 77.60 روپے، سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 75.70 روپے کا ہوگیا۔ 

مزیدخبریں