پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے افسران ایف آئی اے اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے

21 Dec, 2023 | 08:55 PM

طیب سیف: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے افسران ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے ریڈار پر آ گئے۔

 پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے میڈیکل الاؤنس میں خوربرد کا معاملہ ایف آئی اے تک پہنچ گیا، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے پی ایم ڈی سی ملازمین کے %25 ہیلتھ الاونس میں خوربرد کی، خوربرد کی گئی رقم 6 کروڑ روپے سے زائد ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مقدمے میں پی ایم ڈی سی میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سبغت اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاء سارہ رباب ناصر سمیت دیگر ملزمان  بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

مزیدخبریں