ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات شیڈول کے اعلان کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں سرگودھا کا آر او آفس میدان جنگ بن گیا ، جہاں پی ٹی آئی امیدوار ملک شفقت اعوان اور لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا آر او آفس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آئے پی ٹی آئی اور نون لیگ کے رہنما آپس میں جھگڑ پڑے ، محسن شاہ نواز رانجھا مسلم لیگ ن جبکہ پی ٹی آئی کے ملک شفقت اعوان آپس میں الجھ پڑے ،پی ٹی آئی ورکر مسلم لیگ نون کے رہنما محسن شاہنواز راجہ کی گاڑی کو پیٹتے رہے ، دونوں رہنماؤں کا آپس میں گالیوں کا تبادلہ۔