ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج 2023 کی سب سے طویل رات اور مختصر ترین دن ہوگا

آج 2023 کی سب سے طویل رات اور مختصر ترین دن ہوگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : آج رواں سال کی طویل ترین رات ہوگی جبکہ 22 دسمبر کا دن سارے سال کا سب سے مختصر دن ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں، 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات ہوگی جبکہ 21 دسمبر کے بعد سے راتیں مختصر اور دن طویل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں، اس سال یہ موقع 22 دسمبر کی رات اور دن کو ملا ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بتایا کہ 21 جون کو رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات تھی۔ 

https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2020/06/Solstice-1.jpg
واضح رہے کہ وہ موقع جب شمالی نصف کرے اور سال کی طویل ترین رات ہو تو اسے فلکیات کی زبان میں ’’انقلابِ سرما‘‘ (winter solstice) یا ’’انقلابِ شمالی‘‘ (Northern solstice) بھی کہا جاتا ہے۔

https://img.dunyanews.tv/news/2022/December/12-21-22/news_big_images/682693_54970336.jpg

اس حوالے سے ایک عام غلط فہمی یہ پائی جاتی ہے کہ انقلابِ سرما کے موقع پر زمین کا سورج سے فاصلہ سب سے زیادہ ہوتا ہے؛ ایسا نہیں ہوتا۔
 

Ansa Awais

Content Writer