کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا علی الصبح شہر میں جاری مختلف منصوبوں کا دورہ

21 Dec, 2023 | 03:37 PM

(درِ نیاب )کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا علی الصبح شہر میں جاری مختلف منصوبوں کا دورہ ،مختلف انڈرپاسز کی بیوٹیفکیشن، کیولری سکوائر، گھوڑا چوک فلائی اوور اور کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور نے کالج روڈ پر جاری ری ماڈلنگ کے کاموں کا جائزہ لیا ، کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کا کام 31 دسمبر تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

 کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے کینال پر جاری مختلف انڈرپاسز کی تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا،کمشنر نے ہدایت کی کہ انڈر پاسز کے فنشنگ ورک کیلئے اضافی لیبر تعینات کی جائے،  انڈرپاسز پر صرف رات کی شفٹ میں کام ہو گا، دن کے اوقات تمام لین ٹریفک کے لیے مکمل کلیئر ہونگی۔ کمشنر لاہور خالد بٹ چوک بھی گئے۔کیولری سکوائر پر بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لیا ۔

 کمشنر محمد علی رندھاوا نے گھوڑا چوک فلائی اوور کا بھی دورہ کیا، اطراف کی سڑکوں کےفنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹرز، ڈائریکٹر ایس پی یو، ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں