عام ا نتخابات جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

21 Dec, 2023 | 03:16 PM

(حسن علی ) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے این اے 128 اور این اے 123 سے, کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے جبکہ احمد سلمان بلوچ نے پی پی 169 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایات کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے شروع کر دئیے, جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے این اے 123 اور این اے 128 کے لئے کاغزات نامزدگی جمع کروائے.

 لیاقت بلوچ کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بشارت بلوچ اور حافظ احمد عمیر ہمراہ تھے,جبکہ رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے پی پی 169 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

احمد سلمان بلوچ نے اے سی ریونیو اظہار الحق باجوہ سے ملاقات کی اور کاغذات نامزدگی جمع کروائے, احمد سلمان بلوچ کے خلیل الرحمن بلوچ ، مفتی محمد عمر تجویز و تائید کنندہ ہیں ۔

مزیدخبریں